6 مئی 2013 - 19:30
ڈھاکہ میں گرنے والی عمارت کے زیر اثر ہلاکتوں کی تعداد تقریبا ۷۰۰

بنگلہ دیش میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً 700 ہو گئی ہے۔

ابنا:  آرمی کے ترجمان شاہد احسن بھوئیان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 693 ہو گئی ہے تاہم انہوں نے اس میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا کیونکہ ریسکیو کارکنان ابھی تک نو منزلہ عمارت کی چوتھی منزل تک ہی پہنچ پائے ہیں۔چوبیس اپریل کو جب رانا کمپلیکس منہدم ہوا تو اس وقت مغربی ملکوں کے برانڈز کے لیے کپڑے بنانے والی گارمینٹس فیکٹریوں میں تقریباً 3 ہزار مزدور کام کر رہے تھے۔آفیشلز کا کہنا ہے کہ ڈھاکا کے نواحی علاقے ساور میں پیش آنے والے حادثے میں عمارت کے ملبے سے قریباً ڈھائی ہزار افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کے تعفن کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور آرمی اور فائر سروس کے نمائندوں سمیت دیگر امدادی کارکن ماسک پہن کر ایئر فریشنر کی مدد سے کام کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲